ماش آبپاشی کا پلان

ماش کی فصل کو بہت زیادہ آبپاشی کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے یہ فصل بارانی علاقوں میں بھی اچھی پیداوار دیتی ہے۔ ماش کو آبپاشی کرتے وقت اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پانی ہلکا لگایا جائے۔ ماش کی فصل کو پہلا پانی اُگاؤ کے تقریباً مہینہ تک لگایا جاتا ہے۔ دوسرا پانی پھول نکلنے پر اور پھر بارش کی مناسبت سے ایک یا دو آبپاشیاں دو ہفتے کے وقفہ سے پھلیاں اور پھلیوں میں دانہ بنتے ووقت کی جاتی ہیں۔ کی جاتی ہے۔ خریف کاشتہ ماش کو عموماً تین دفعہ پانی لگایا جاتا ہے۔ پہلا پانی اگاؤ کے تین ہفتے بعد، دوسرا پانی پھول لگتے وقت اور تیسرا پانی پھلیاں بننے وقت لگایا جاتا ہے۔ جون کاشتہ فصل کو آبپاشی شام کے وقت جبکہ بہاریہ فصل کو دن یا رات کے وقت آبپاشی کی جاتی ہے۔

ماش کھادوں کا پلان

ماش کی کاشت کیلئے کھاد زمین کی تیاری کے وقت آخری ہل کیساتھ ڈالی جاتی ہے۔ ہلکی میرا اور ریتلی زمینوں میں ایک بوری ڈی اے پی فی ایکڑ یا اسکے متبادل کھاد ڈالی جاتی ہے۔ جن زمینوں میں فاسفورس کی قلت ہو ان زمینوں میں ڈیڑھ تا دو بوری ڈی اے پی فی ایکڑ ڈالی جائے تو ماش کی بہتر پیداوار حاصل ہوتی ہے۔ کمزور زمینوں سے ماش کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے لئے زمین میں کھاد ڈالنے کے ساتھ ساتھ این پی کے 20:20:20 فولیر کھادوں کا استعمال بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ نیز وائرس سے متاثرہ ماش کی فصل میں کاشت کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے اندر فولیر کھادوں اور زنک ملا کر سپرے کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ کاشت کے پہلے چالیس دن کے اندر اندر پھول بننے پر امائنو ایسڈ پانچ سو ملی لٹر فی ایکڑ کے استعمال سے پیداوار بہتر ہوتی ہے۔