مٹر میں مرجھاؤ کی بیماری زیر زمین پھپھوند کی وجہ سے ہوتی ہے۔ حملہ کی صورت میں پودے کو نمکیات کی ترسیل رک جاتی ہے اور پودے کی جڑیں گل جاتی ہیں، تنے پر موجود پتے سوکھ جاتے ہیں اور پودا مرجھا جاتا ہے۔

مٹر مرجھاؤ تدارک

 مٹر میں مرجھاؤ کی بیماری سے بچاؤ کے لئے   زیادہ اگیتی کاشت سے اجتناب کرنا چاہیئے ۔ دوہری راؤنی کرنے کے بعد زمین کو اچھی طرح ٹھنڈا کرکے مٹر کاشت کرنا چاہیئے۔  بیج کو تھائیوفینیٹ میتھائل تیس  ڈبلیو پی  چار گرام یا   ایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل سو ایف ایس تین ملی لٹر یا ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ  سینتیس اشاریہ دو پانچ ایف ایس  دس ملی لٹر فی کلو بیج پر لگا کر کاشت کیا جاتا ہے۔