آلو کی فصل میں اٹ سٹ، کرنڈ، چولائی، ڈیلا، باتھو، جنگلی پالک، جنگلی ہالوں، تاندلہ، لہلی، مدھانہ اور دمب گھاس اگتی ہیں۔ آلو کے کھیت میں موسمی جڑی بوٹیوں کے ساتھ اگر ڈیلا اگنے کاامکان ہو تو آلو اور جڑی بوٹیوں کے اگاؤ سے پہلے ایس-میٹولاکلور نو سو ساٹھ ای سی آٹھ سو ملی لٹر فی ایکڑ استعمال کریں۔ صرف موسمی جڑی بوٹیاں کیلئے اُگاؤ سے پہلے پینڈی میتھالین چار سو پچپن ایس سی ہزار ملی لٹر یا میٹری بوزین ستر ڈبلیو پی اڑھائی سو گرام فی ایکڑ استعمال کریں۔ آلو کے اگاؤ کے بعد فصل میں موجود جڑی بوٹیوں کے لئے پیراکوایٹ بیس ایس ایل ایک لٹر فی ایکڑ کے حساب سے استعمال کریں۔
آلو کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے دو زہر وں کو ملا کر استعمال کرنے سے بھی بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں۔آلو کی اگیتی فصل کو دوسرا یا تیسرا پانی لگانے کے بعد جب آلو بننا شروع ہو جاتے ہیں تب تینتیس فیصد پینڈی میتھالین بارہ سو ملی لٹر اور پیراکوایٹ نصف لٹر فی ایکڑ کے حساب سے سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ ایس-میٹولاکلور اور پیراکوایٹ کو بھی ملا کر سپرے کیا جاتا ہے




















