مٹر مخلوط کاشت

مٹر کے ساتھ دوسری فصلوں کی مخلوط کاشت کرکے آمدنی میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ اس میں مکئی اور کماد قابل ذکر ہیں۔ مٹر اور مکئی کی مخلوط کاشت کے لیئے نومبر میں کھیلیوں کے ایک طرف مٹر کاشت کئے جاتے ہیں جبکہ فروری میں دوسری طرف بہاریہ مکئی کاشت کی جاتی ہے۔مٹر کی وسیع پیمانہ پر ستمبر کاشت کی صورت میں کماد کے ساتھ مخلوط کاشت کافی منافع بخش ہو تی ہے- کماد میں مٹر کی کاشت  دو طریقوں سے کی جاتی ہے۔ پہلے طریقے میں کماد کی ستمبر میں کاشت کے ایک دن بعد کیچڑ میں  ایس-میٹولاکلور نوسوساٹھ ای سی آٹھ سو ملی لٹر سپرے کی جاتی ہے۔ اکتوبر کے آخر میں کماد کی پٹڑیاں سہاگہ لگا کر ختم کر دی جاتی ہیں اور پٹڑیوں پر پانی چڑھا دیا جاتا ہے- وتر آنے پر ڈرل کی مدد سے ایک ایک فٹ کے فاصلے پر مٹر کی دو لائنیں کاشت کی جاتی ہیں۔ دوسرے طریقے میں کماد کو ستمبر کے بجائے اکتوبر کے شروع میں کھالیوں میں کاشت کیا جاتا ہے اور پٹڑیوں کے کناروں پر مٹر کے چوکے لگا کر آبپاشی کی جاتی ہے۔آبپاشی کے ایک دن بعد  پینڈی میتھالین چار سو پچپن  ایک لٹر فی ایکڑ کے حساب سے سپری کی جاتی ہے۔