پتوں کا چتکبری وائرس یا موزیک وائرس کا حملہ مونگ کی موسمی کاشت اور کلراٹھی و ریتلی زمین میں کاشت کی گئی مونگ کی فصل پرزیادہ ہوتا ہے۔ بیماری کے حملہ کی صورت میں پتوں پر پیلے دھبے بننا شروع ہو جاتے ہیں اور سبز مادہ (کلوروفل) کی کمی کی وجہ سے پودے اپنی خوراک نہیں بنا پاتے۔ سفید مکھی مونگ کی فصل پر چتکبری وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بھی ہوتی ہے۔

مونگ پتوں کا چتکبری وائرس تدارک

مونگ کی فصل میں سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے ڈائی میتھوایٹ چالیس ای سی چار ملی لٹر فی لٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔ کاشت کیلئے مونگ کا اچھا بیج استعمال کریں۔ بہاریہ مونگ پٹڑیوں پر کاشت کریں۔ نیز جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں۔