مونگ کی بہتر فصل کے لئے بوائی سے پہلے بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگایا جاتا ہے۔ مونگ کے بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگانے کے لئے ایک ایکڑ کے لئے سات سو پچاس ملی لٹر پانی میں ایک سو پچاس گرام شکریا چینی ملا کر شربت بنایا جاتا ہے۔  پھر اس میں جراثیمی ٹیکہ ملا کر اور اسکو بیج پر اچھی طرح لگا دیا جاتا ہے۔ اسکے بعد بیج کو سایہ دار جگہ پر خشک کرنے کے بعد بوائی کی جاتی ہے۔