مونگ کی فصل پر سفوفی پھپھوندی کے حملہ کی صورت میں پتوں پر سفید رنگ کا سفوف بن جاتا ہے۔ پتے باہر سے اندر کی جانب پیلے ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور آخرکار خشک ہو جاتے ہیں۔ سفوفی پھپھوندی کا حملہ مونگ کی فصل پر عام طور پر فصل پکنے کے قریب ہوتا ہے۔ سفوفی پھپھوندی کا حملہ گرم اور خشک موسم میں زیادہ ہوتا ہے۔
مونگ سفوفی پھپھوندی تدارک
مونگ کی فصل کو سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے بچانے کے لئے ٹیبوکونازول + فلوٹریفول تیس ایس سی دو سو ملی لٹر یا پینکونازول سو ای سی سو ملی لٹریا مائیکلوبیوٹانل چالیس ایس پی پچیس گرام یا ڈائی فینوکونازول اڑہائی سو ایس سی سو ملی لٹر یا ٹیبوکونازول + ٹرائی فلوکسی سٹروبن پچھت ڈبلیو جی پینسٹھ گرام سو لٹر پانی میں ملا کر دس دن کے وقفے سے سپرے کریں۔










