پتوں کا چڑمڑ یا کرنکل وائرس کا حملہ مونگ کی فصل میں زیادہ گرمی اور تھور کی وجہ سے ہوتا ہے۔ وائرس کے حملہ کی صورت میں پتے چڑ مڑجاتے ہیں۔ مونگ کے بیمار پودوں کا قد چھوٹا رہ جاتا ہے اور پھلی میں دانہ بننے کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ مونگ کے کھیت میں پتہ مروڑ وائرس بیمار پودوں سے صحت مند پودوں میں سست تیلہ کی وجہ سے منتقل ہوتا ہے۔
مونگ چڑ مڑ وائرس تدارک
مونگ کی فصل میں پتوں کے چڑمڑ وائرس کے تدارک صحت مند بیج استعمال کریں۔ مونگ کی بہاریہ کاشت کو ترجیح دیں اورسست تیلہ کی بروقت تلفی کریں۔ نیز کیڑے مار ادویات کے ساتھ ایک کلو فی ایکڑ یوریا کھاد بھی کھیت میں ڈالیں۔







