مونگ کی فصل کے ساتھ کپاس یا کماد کی فصل کیساتھ مخلوط کاشت کی جاسکتی ہے۔ مونگ کی کماد کے ساتھ مخلوط کاشت کے لئے پٹریاں بنانے کے دوران مونگ کا بیج ہر کھالی کے کنارے پر ڈرل کر دیا جاتا ہے اور کماد کی کاشت کے وقت کھیلیوں میں ڈالنے کے بعد آبپاشی کی جاتی ہے۔ مخلوط کاشت کی صورت میں جڑی بوٹیوں  کی تلفی کے لئے کاشت کے ایک تا دو دن بعد آٹھ سو ملی لٹر ڈوآل گولڈ سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کی جاتی ہے۔

گندم کی کٹائی کے بعد تین فٹ کے فاصلے پر کپاس کی قطاریں لگائی جاتی ہیں۔ کپاس کی قطاروں کے بیچ میں ڈرل کی مدد سے مونگ کاشت کی جاتی ہے۔ مونگ کو جلدی تیار کرنے کے لئے کھیت کو کم سے کم آبپاشی دی جاتی ہے۔ مونگ کی کٹائی کے بعد کپاس کی قطاروں کے درمیان ہل چلا کر مٹی چڑھا دی جاتی ہے۔