مونگ میں سرکوسپورا دھبے یا پتوں کی دھبے دار بیماری سرکوسپورا یا مائروتھیشیم پھپھوند کی وجہ سے ہوتی ہے۔ بیماری کے حملہ کی صورت مونگ کے پتوں پر مختلف شکل کے دھبے نمودارہوتے ہیں۔ دھبوں کا رنگ سرمئی سے گہرا سرخ ہوسکتا ہے۔ یہ دھبے وقت کے ساتھ بڑھ جاتے ہیں اور انکے مرکز میں سوراخ ہو جاتا ہے۔ مونگ کی پھلیوں کا رنگ بھورا ہو جاتا ہے اور ان میں دانے سکڑ جاتے ہیں۔
مونگ پتوں کی دھبے دار بیماری تدارک
مونگ کی فصل کو سرکوسپورا لیف سپاٹ سے بچانے کے لئے بیج کو پھپھوند کش زہر لگا کر کاشت کریں۔ اسکے علاوہ ایزاوکسی سٹرابن + فلوٹریفول پچیس ایس سی یا ڈائی فینوکونازول دو سو پچاس ای سی یا ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول تین سو پچیس ایس سی سپرے کریں۔





