چنا گنا مخلوط کاشت

چنے کی مخلوط کاشت ستمبر میں کاشت ہونے والی کماد کے ساتھ کی جاتی ہے۔ مخلوط کاشت میں چنے کے  بیج کی مقدار پندرہ سے بیس کلوگرام فی ایکڑ استعمال رکھی جاتی ہے۔   اگر کماد چار فٹ کے فاصلے پر کاشت کی  جارہی ہو تو  بیڈ کے درمیان چنے کی دو قطاریں  کاشت کی جاسکتی ہیں ۔لیکن  دو سے اڑھائی فٹ کے فاصلے پر کاشت کماد کے درمیان چنے کی ایک قطار کاشت کی جاتی ہے۔