پتوں کا چتکبری وائرس یا موزیک وائرس کا حملہ ماش کی موسمی کاشت اور کلراٹھی و ریتلی زمین میں کاشت کی گئی ماش کی فصل پرزیادہ ہوتا ہے۔ بیماری کے حملہ کی صورت میں پتوں پر پیلے دھبے بننا شروع ہو جاتے ہیں اور سبز مادہ (کلوروفل) کی کمی کی وجہ سے پودے اپنی خوراک نہیں بنا پاتے۔ سفید مکھی ماش کی فصل پر چتکبری وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بھی ہوتی ہے۔
ماش پتوں کا چتکبری وائرس تدارک
ماش کی فصل میں سفید مکھی کے خاتمہ کیلئے ڈائی میتھوایٹ چالیس ای سی چار ملی لٹر فی لٹر پانی کے حساب سے سپرے کریں۔ کاشت کیلئے ماش کا اچھا بیج استعمال کریں۔ بہاریہ ماش پٹڑیوں پر کاشت کریں۔ نیز جڑی بوٹیوں کو بروقت تلف کریں۔




