سفید مکھی چھوٹا پروانہ ہوتا ہے جسکا جسم ہلکے زردی مائل اور سفید رنگ کے پاؤڈر سے ڈھکا ہوتا ہے۔ ماش کی فصل پر سفید مکھی رس چوس کر پودوں کو کمزور کر دیتی ہے۔ رس چوسنے کے علاوہ سفید مکھی کے جسم سے سفید لیس دارمادہ بھی خارج ہوتا ہے۔ جس پرالی لگ جاتی ہے اور پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل رک جاتا ہے۔ پودے کمزور ہو جاتے ہیں اور پیداوار متاثر ہوتی ہے۔
ماش سفید مکھی
تدارک ماش کی فصل میں سفید مکھی کے پہلے تین ہفتے تک خاتمے کے ٹیبوکونازول + امیڈاکلوپرڈ سینتیس اعشاریہ پچیس ایف ایس دس ملی لٹر فی کلو بیج کو لگا کر کاشت کریں۔ سفید مکھی کے حملہ کی صورت میں سپائروٹیٹرامیٹ دو سو چالیس ایس سی اڑہائی سو ملی لٹر یا پائیری پیروکسی فن دس اشاریہ آٹھ ای سی اڑہائی سو ملی لٹر چھ دن کے اندر دو مرتبہ سپرے کریں۔








