ماش کی کماد کیساتھ مخلوط کاشت کی جاتی ہے۔ ماش کی کماد کے ساتھ مخلوط کاشت کے لئےفروری میں چار فٹ کے فاصلے پر بنائی گئی کھالیوں میں کماد کاشت کرکے آبپاشی کر دی جاتی ہے۔ مارچ کے شروع میں وتر آنے پر پٹریوں کے دونوں کناروں پر ڈرل کی مدد سے ایک ایک قطار کاشت کی جاتی ہے۔ مخلوط کاشت کی صورت میں جڑی بوٹیوں کی تلفی کے لئے کاشت کے ایک تا دو دن بعد آٹھ سو ملی لٹر ڈوآل گولڈ سو لٹر پانی میں ملا کر سپرے کی جاتی ہے