ماش میں سرکوسپورا دھبے یا پتوں کی دھبے دار بیماری سرکوسپورا یا مائروتھیشیم پھپھوند کی وجہ سے ہوتی ہے۔ بیماری کے حملہ کی صورت ماش کے پتوں پر مختلف شکل کے دھبے نمودارہوتے ہیں۔ دھبوں کا رنگ سرمئی سے گہرا سرخ ہوسکتا ہے۔ یہ دھبے وقت کے ساتھ بڑھ جاتے ہیں اور انکے مرکز میں سوراخ ہو جاتا ہے۔ ماش کی پھلیوں کا رنگ بھورا ہو جاتا ہے اور ان میں دانے سکڑ جاتے ہیں۔

ماش پتوں کی دھبے دار بیماری تدارک

ماش کی فصل کو سرکوسپورا لیف سپاٹ سے بچانے کے لئے بیج کو پھپھوند کش زہر لگا کر کاشت کریں۔ اسکے علاوہ ایزاوکسی سٹرابن + فلوٹریفول پچیس ایس سی یا ڈائی فینوکونازول دو سو پچاس ای سی یا ایزاوکسی سٹرابن + ڈائیفیناکونازول تین سو پچیس ایس سی سپرے کریں۔