شناخت کی علامات
ریڈ کاٹن بگ: سرخ جسم، کالے دھبے، بیجوں سے رس چوستا ہے، جس سے بیج خراب یا ناقابلِ استعمال ہو جاتے ہیں۔ • ڈسکی کاٹن بگ: بھورا رنگ، کھلی ہوئی ٹوپوں پر حملہ کر کے بیجوں کے اگاؤ اور روئی کے معیار کو متاثر کرتا ہے۔
حملے کا وقت
اگست – نومبر: ٹینڈے بننے کے بعد حملہ بڑھتا ہے، کٹائی کے دوران عروج پر ہوتا ہے۔
کیمیائی کنٹرول
ریڈ کاٹن بگ اور ڈسکی کاٹن بگ کو حملے کی آغاز میں ہاتھ سے چن کر تلف کریں۔ بگز کی میزبان فصلوں کوکپاس کے کھیتوں کے قریب کاشت نہ کریں۔ کپاس کے کھیتوں کے اندراور ارد گرد اُگنے والی جڑی بوٹیوں کو تلف کریں۔ اپریل 15 سے قبل کپاس کاشت کرنے سے گریز کریں ۔ کیمیائی انسداد کے لیے تجویز کردہ زہر بیٹا-سائیفلوتھرن + ٹرائی ایزوفاس بحساب چھ سو ملی لیٹر یا فیپرونل + امیڈاکلوپرڈ بحساب ساٹھ گرام فی ایکڑ استعمال کریں-
