شناخت کی علامات
پتوں کا اچانک مرجھانا اور زرد ہونا۔ جڑوں کا بھورا پڑنا اور سڑنا۔ نشوونما رک جانا، شدید صورت میں پودے کا مر جانا۔
حملے کا وقت
جون – ستمبر: گرم و مرطوب موسم میں زیادہ حملہ۔
کیمیائی کنٹرول
پودوں کے مرجھاؤ کی بیماری ظاہر ہونے پرتجویز کردہ زہرایزاوکسی سٹرابن + فلوڈی اوکسینل + میٹالکسل سو ایف ایس تین سو ملی لیٹر یا کاربنڈازم پچاس ایس سی پانچ سو ملی لیٹر سو لیٹر پانی میں ڈال کر مڈھوں میں ڈالیں۔


