شناخت کی علامات

پتوں کا زرد اور کانسی رنگ کا ہونا۔  پتوں کے نچلے حصے پر باریک جال۔ پتوں کا مڑنا اور قبل از وقت جھڑنا۔

حملے کا وقت

اپریل – جون: ابتدائی حملہ۔ جولائی – ستمبر: خشک اور گرم موسم میں شدت۔ اکتوبر – نومبر: کمی آتی ہے مگر دیر سے بوئی گئی فصلوں میں باقی رہ سکتا ہے۔ 

کیمیائی کنٹرول

جووؤں کے حملے سے بچاؤ   کے لیے کھیت کو جڑی بوٹیوں سے صاف رکھیں۔  حملے کےشروع میں پانی سے سپرے کریں ۔ متا ثرہ فصل کو سو کا  ہرگز نہ آنے دیں۔ کچی سڑک کے قریب فصل  کاشت نہ کریں۔ کھیت پر حملہ نظر آتے ہی تجویز کردہ زہر سپائرومیسی فن 240 ایس سی سو ملی لیٹر فی ایکڑ یا  ہیکسی تھیازوکس 10 ڈبلیو پی ایک سو پچیس گرام فی ایکڑ ہدایات کے مطابق  سپرے کریں۔